شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے 3 حملے، 12 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے 3 حملے، 12 افراد ہلاک
drone.nwمیرانشاہ (اے ایف پی / جنگ نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں امریکی جاسوس طیاروں کے یکے بعد دیگرے تین میزائل حملوں میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

امریکی ڈرون طیاروں نے مجموعی طور پر 8 میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ حملوں کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے میر علی کے قریب ایک گاڑی پر تین میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 4 افراد مارے گئے ، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ اس دوران امریکی جاسوس طیارے نے ایک اور میزائل حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
تیسرا حملہ بھی امریکی جاسوس طیارے نے میر علی میں ہی کیا جس میں ایک گاڑی پر 4 میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ جاسوس طیاروں کی علاقے میں پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں