خطیب ’’قصرقند‘‘مولانا امان اللہ ارجمندی انتقال کرگئے

خطیب ’’قصرقند‘‘مولانا امان اللہ ارجمندی انتقال کرگئے
shaikh_amanullahزاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے شہر ’’قصرقند‘‘ کے خطیب اور ممتاز عالم دین مولانا امان اللہ ارجمندی سفر عمرہ کے دوران مدینہ منورہ میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق مولانا امان اللہ 7 مارچ 2011ء کو عمرے کی نیت سے بحیث عالم دین رہنما حجاج کرام کے ایک کاروان کے ساتھ صوبہ سیستان وبلوچستان سے ارض حرمین تشریف لے گئے تھے جہاں اگلے دن ہی قضائے الہی سے مدینہ منورہ میں ان کا انتقال ہوا۔ آپ (رح) کے جسد خاکی کو مدینہ منورہ ہی میں سپردخاک کیا۔
مولانا امان اللہ ارجمندی کی پیدائش 1943ء میں وسطی بلوچستان کے شہر قصرقند میں ہوئی۔ مرحوم نے دینی تعلیم اپنے والد قاضی محمد حسن سے حاصل کی جو بلوچستان کے معروف قاضیوں میں شمار ہوتے تھے۔ آپ (رح) نے قضاوت وتحکیم اپنے والد ماجد سے سیکھ کر ان کے انتقال کے بعد شہر میں قضا وتحکیم کے مقدس کام کو جاری رکھا۔
مرحوم مولانا امان اللہ انتہائی نیک، خوش اخلاق اور مصلح آدمی تھے، عوام کی تنازعات کا حل ان کی خصلت تھی۔
’’سنی آن لائن‘‘ ٹیم اس سانحے پر مرحوم عالم دین کے اہل خانہ ومتعلقین سے تعزیت کا اظہار کرکے مرحوم کے علو درجات ومکمل مغفرت کیلیے دعا گو ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں