جنوبی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد جاں بحق
drone-attackاسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈرون طیارے نے پاکستان کے افغان سرحد کے ساتھ واقع وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں منگل کو ایک اور میزائل حملہ کیا ہے جس میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹیلی جنس حکام کے مطابق امریکی بغیرپائیلٹ جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے بیس کلومیٹر مغرب میں واقع ایک گاٶں لنڈی داغ میں جنگجوٶں کے ایک ٹھکانے پر دو میزائل داغے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایک مقامی قبائلی فضل کرام کی ملکیت تھی اور اسے مشتبہ جنگجو استعمال کرتے تھے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
فوری طور پر میزائل حملے میں مرنے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی اور نہ یہ پتا چلا ہے کہ ان میں کوئی ہائی ویلیو ہدف بھی تھا۔
افغانستان میں موجود امریکی فوج ایک ضابطے کے تحت سی آئی اے کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں کے پاکستانی علاقوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف گذشتہ قریباً ساڑھے نو سال سے جاری جنگ جیتنے کے لیے ضروری ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق ڈرون حملوں میں جنگجوٶں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس اطلاعات پاکستانی اہلکاروں کی جانب سے ہی فراہم کی جاتی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں