فیصل آباد: دھماکے میں کم سے کم 25 افرد جاں بحق، درجنوں زخمی

فیصل آباد: دھماکے میں کم سے کم 25 افرد جاں بحق، درجنوں زخمی
pk_blastاسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ) پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایک گیس اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکہ تھا، جس کا نشانہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کا مقامی دفتر تھا۔

فیصل آباد کے کمشنر طاہر حسین کے بقول دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے 17 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایک نجی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے طاہر حسین کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی شدت کو دیکھتے ہوئے اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ یہ شدت پسندوں کی کارروائی ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
یہ گیس اسٹیشن فیصل آباد شہر کے ایک حساس علاقے میں واقع ہے، جہاں کئی اہم قومی اداروں کے دفاتر اور اہم شخصیات کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔ ابتدائی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس حملے کا نشانہ ایف آئی اے کی عمارت تھی۔ حکام کی مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب کی متعدد عمارتوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا، جن میں فوجی بھرتی کا ایک مرکز بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ درجنوں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار سبحان علی نے بتایا کہ عمارتوں کے منہدم ہونے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ درجنوں افراد ابھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی آواز پانچ سے لے کر چھ کلومیٹر دور تک سنی دی۔
ان کے مطابق بہت حساس اور کافی مصروف علاقہ ہونے کی وجہ سے اس دھماکے کے نتیجے میں زبردست تباہی پھیلی ہے۔ سبحان علی کے بقول امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں