اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک مسجد کے ساتھ ملحقہ مزار کے احاطے میں بم دھماکے سے دس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ بم دھماکا نوشہرہ کے نزدیک واقع گاٶں اکبرپورہ میں اخوند پنجو بابا کے مزار کے احاطے میں ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائی کے بعد لنگر تقسیم کیا جا رہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں کم سے کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کونوشہرہ کے مقامی اور صوبائی دارالحکومت پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے 10افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ دھماکا خودکش حملے کا نتیجہ تھا یا بم نصب کیا گیا تھا۔ فوری طور پر کسی گروہ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن طالبان جنگجو اور دوسرے دہشت گرد پاکستان کے شمال مغربی سرحدی علاقے اور دوسرے شہروں میں آئے دن بم دھماکے کرتے رہتے ہیں۔

آپ کی رائے