امریکی فوجیوں کی بس پر فائرنگ: دو ہلاک

امریکی فوجیوں کی بس پر فائرنگ: دو ہلاک
frankfurt_airport_shootingبرلن(بى بى سى) جرمنی میں پولیس نے بتایا ہے کہ فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور ایک امریکی فوجی شامل ہے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔
کوسوو سے تعلق رکھنے والے اکیس برس کے ایک نوجوان کو یورپ کے اس دوسرے بڑے ایئرپورٹ کے ٹرمینل دو کے سامنے فائرنگ کے واقعہ کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے جرمنی کے میڈیا کو بتایا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ حملہ دہشتگرد حملہ تھا یا نہیں۔
پولیس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بس کے اندر ہوا۔ ’مشتبہ مسلح شخص گرفتار ہو گیا ہے۔ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو زخمی ہیں۔‘
یورپ میں امریکی فوج نے تا حال واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا سوائے یہ کہنے کے کہ واقعہ کی تحقیقات ہو رہی ہے۔
برلن میں بی بی سی کے نامہ نگار سٹیفن ایونز کا کہنا ہے کہ فرینکفرٹ کا ہوائی اڈہ یورپ میں امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹر ریم سٹین ایئر بیس کے قریب واقع ہے
گزشتہ برس مارچ میں جرمنی میں چار اسلام پسندوں کو اس اڈے سمیت دیگر اہداف کو بم سے اڑانے کی سازش پر سزا سنائی گئی تھی۔
گزشتہ مہینے جرمنی کی پارلیمان نے افغانستان میں فوجی مشن میں ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔ افغانستان میں جرمنی کے چار ہزار آٹھ سو ساٹھ فوجی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں