امریکا:سیاسی اجتماع میں فائرنگ، خاتون رکن کانگریس سمیت7 ہلاک

امریکا:سیاسی اجتماع میں فائرنگ، خاتون رکن کانگریس سمیت7 ہلاک
terror-usaواشنگٹن(ٹی وی رپورٹ) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی ایریزونا سے رکن کانگریس گبریل گیفورڈز اور 7 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں. جیونیوز نے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گبریل گیفورڈز ایک سیاسی اجتماع کے سلسلے میں ٹکسن میں تھیں جہاں انہیں سر میں گولی ماری گئی.

رپورٹ کے مطابق گبریل گیفورڈز کے علاوہ وہاں موجود دیگر 13 افراد بھی فائرنگ سے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لے جایاگیا جہاں 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
خبررساں ادارے نے بتایا ہے کہ گبریل گیفورڈ زپر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا ہے تاہم فائرنگ کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔
واشنگٹن میں نمائندہ جیو سمیع ابراہیم نے بتایا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیش آیا گبریل گیفورڈ ایک عوامی ریلی میں شریک تھیں جہاں ایک شخص نے ان کو گولیاں ماریں جو ان کے سر پر لگیں مزید گولیاں چلنے سے بہت سارے لوگ زخمی ہوئے عینی شاہدین کے مطابق پارکنگ لاجز میں باڈیز بکھری ہوئی ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
خاتون رکن کانگریس کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ بھی نہیں کہاگیا رپورٹ کے مطابق وہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئی ہیں تاہم اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ان کے اسٹاف کا ایک رکن اس واقعہ میں ہلاک ہوا ہے FBI کی ٹیم وہاں پہنچ گئی ہے اطلاعات کے مطابق گبریل گیفورڈ کو بہت قریب سے گولی مار ی گئی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں