ابو ظہبی،پاکستانی ڈاکٹر بھائیوں کو بالآخر عدالت میں پیش کردیاگیا

ابو ظہبی،پاکستانی ڈاکٹر بھائیوں کو بالآخر عدالت میں پیش کردیاگیا
uaeابو ظہبی (آن لائن) القاعدہ کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے اور لوگوں کو القاعدہ میں شامل کرنے کے الزام میں گرفتار 2 پاکستانی بھائیوں کو 10ماہ بعد بالآخر متحدہ عرب امارات کی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔

ایک عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں پاکستانی بھائی جن کے نام صرف اے کے ڈبلیو(ڈاکٹراکمل وحید) اور اے ایس ڈبلیو (ڈاکٹر اسد وحید)ظاہر کیے گئے ہیں پر الزام ہے کہ وہ ایک جہادی تنظیم کو چلا رہے ہیں اورالقاعدہ کو امداد فراہم کررہے تھے۔ استغاثہنے مزید کہا کہ ان افراد کے القاعدہ کے اہم لیڈروں سے بھی رابطے ہیں۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم اے کے ڈبلیو (ڈاکٹر اکمل وحید)نے لیپ ٹاپ‘ 2 ٹیلی اسکوپ ، پنسل ٹارچ ، 2 سوئس چاقو اور ایک ٹینٹ وزیرستان میں دہشت گردوں کو بھجوائے ہیں۔
دونوں بھائیوں کے وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اے کے ڈبلیو نے یہ سامان پاکستان میں اپنے بھتیجے کو بھیجا ہیں جو کہ پاکستان میں میڈیکل ٹریننگ حاصل کررہاہے۔ رپورٹ کے مطابق کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی ۔
واضح رہے کہ دونوں بھائیوں کو 10ماہ قبل دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم عرب امارات کی حکومت ان کی گرفتاری ظاہر کرنے سے گریز کررہی تھی ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں