دلی(بى بى سى) کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس مسلمانوں کو اس طرح نشانہ بنارہی ہے جیسے نازی پارٹی نے یہودیوں کو بنایا تھا۔
اتوار کو دلی میں ہونے والی کانگریس پارٹی کی 83ویں مجلس عامہ میں دگ وجے سنگھ نے کہا کہ آر ایس ایس مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور نئی نسل میں انکے خلاف نفرت پیدا کررہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی مسلمانوں کے خلاف نفرت ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
دگ وجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں شدت پسندی کی شروعات 1992 میں ایل کے اڈوانی کی رتھ یاترا سے ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ متنازعہ بابری مسجد کا انہدام ہندوستان کی تاریخ کا سب سے تاریک لمحہ ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی ہر طرح کی فرقہ پرستی کے خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی بدعنوانی پر سخت موقف رکھتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بغیر تاخیر کے ان وزراء کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا جن کا نام کرپشن سے جڑا تھا کیا بھارتیہ جنتا پارٹی کبھی ایسا کرتی؟

آپ کی رائے