کابل اور قندوزمیں خود کش حملے‘ 27 ہلاک

کابل اور قندوزمیں خود کش حملے‘ 27 ہلاک
afghan_securityکابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ قندوز میں خودکش حملہ آوروں کی جانب سے فوجی بس اور چھاونی پر حملوں میں کم از کم 27اتحادی وافغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے قندوز میں 4خود کش حملہ آوروں نے اتوار کی صبح ایک فوجی چھاونی پر حملہ کیا جہاں سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان طویل جھڑپ ہوئی، بتایا جارہا ہے کہ اس فوجی مرکز کے اندر کم از کم 100 افراد محصورہیں۔ عمارت کو افغانستان اور اتحادی فوجیوں نے گھیرا ہوا ہے۔فوجی مرکز پر حملے میں 3افغان فوجی، 2پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 3حملہ آور بھی مارے گئے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان جاری کرتے ہوئے قندوز حملے میں 27افغان فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔ جبکہ کابل حملے میں 13 ملکی وغیرملکی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
اے پی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اے پی نے ایک عینی شاہد حمید اللہ خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوجیوں سے بھری بس پر خود کش حملہ آوروں نے اس وقت حملہ کیا جب یہ بس شہر کے مرکز جانے کے لیے جلال آباد کی طرف جارہی تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں