امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف نے اسلام آباد چھوڑ دیا

امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف نے اسلام آباد چھوڑ دیا
cia1پشاور(جنگ نیوز) پاکستان میں صف اول کے سی آئی اے آفیسر اوراسٹیشن چیف اسلام آباد سے واپس امریکا سدھار گئے،سی آئی اے کے اعلیٰ افسر مسٹرجوناتھن بنکس پاکستان میں ڈرون حملوں کے نگران تھے اور اسلام آباد میں ایک قبائلی شخصیت کریم خان نے ان کے خلاف ناجائز طور پر ڈرون حملوں کے ذریعے اس کے بیٹے اوربھائی کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا،اس حملے میں دیگر افراد بھی ڈرون حملے کی نذر ہوئے تھے۔

یہ مقدمہ وزیرستان کے باشندے کریم خان نے جو فی الوقت اسلام آباد میں ایک معزز قبائل کی حیثیت سے رہائش پذیر ہیں۔اپنے ایڈووکیٹ کے ذریعے درج کردیا تھا ان کی پاکستان سے فی الفور روانگی کے بارے میں ایڈووکیٹ مرزا شاہد اکبر کا موقف تھا کہ پولیس کی کسی متوقع کارروائی اور سپریم کورٹ کی جانب سے یکطرفہ متوقع فوری آرڈرز کے خوف سے آفیسر نے پاکستان سے چلے جانے ہی میں عافیت سمجھی کیونکہ اسلام آباد پولیس نے ان کے خلاف ایک فوجداری کرمینل ایف آئی آر کا اندراج کیا تھا.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں