خیبر ایجنسی: امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد شہید، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی: امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد شہید، متعدد زخمی
drone-attackباڑہ/سوات/پشاور(خبرایجنسیاں) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے سپاہ میں امریکی ڈرون حملے میں 7افراد شہید ہو گئی،سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 3طاقتور بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیے گئی،پشاورکے علاقے متنی ادیزئی میں گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام امریکی جاسوس طیارے نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سپاہ کے علاقے میں جا رہی تھی۔ جاسوس طیارے نے گاڑی پر 2میزائل داغے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اس میں سوار7 افراد شہید ہوگئے اس حملے میں گردونواح کے کچے مکانوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے شہید ہونے والے 3 افراد کا تعلق سوات اور 4 کاجنوبی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔
ادھر سوات کی تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران روپوش عسکریت پسندرشید احمد کے تباہ شدہ گھر کے ایک حصے سے 3طاقتور بم برآمد کرلیے ہیں جنہیں بعد ازاں ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
ادھرپشاورکے علاقہ متنی ادیزئی میں نامعلوم شدت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے گرلزپرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے اڑانے کے لیے بم نصب کیے تھے جو رات گئے اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے جس سے اسکول کو شدید نقصان پہنچا ۔واقعہ کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے تاہم مقامی ذرائع کاکہنا تھا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے اسکول کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھا اور بعدازاں سکول کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیا۔ پولیس کا کہناتھا کہ مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں