تربت میں ہلاکتوں کیخلاف مکمل ہڑتال۔ ٹارگٹ کلنگ میں مزید 3 افراد ہلاک

تربت میں ہلاکتوں کیخلاف مکمل ہڑتال۔ ٹارگٹ کلنگ میں مزید 3 افراد ہلاک
turbatتربت/کوئٹہ(جسارت/ خبرایجنسیاں) تربت میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہریوں کی ہلاکت کے خلاف گوادر تربت، پسنی سمیت مکران ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ہے۔

ادھرضلع پنجگور اور خضدار میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں خیبر پختونخوا کے 2 رہائشیوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ، ایک سرکاری دفتر کو نذرآتش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل مومنٹ،بلوچ نیشنل فرنٹ اور بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی کال پر ہڑتال کے دوران تمام کاروباری اداری، سرکاری، اسکول و کالجز مکمل طور پر بند رہے اور ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔
متعدد مقامات پر مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلائے اور گاڑیوں پر پتھراو کیا۔ کئی مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
ادھرسانحہ تربت کے خلافپیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے واک آو ٹ کیا ۔
ادھرپولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے رخشان ناکہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لکی مروت کے رہائشی رضوان اللہ اور کرامت اللہ کو قتل جبکہ قطر ولی کو زخمی کردیا گیا۔
خضدار کی تحصیل باغبانہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرالر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ملتان کا رہائشی صابر اور لاہور کا رہائشی اسلم زخمی ہوگیا ۔
دریں اثناءخضدار آر سی ڈی شاہراہ پر زہری اسٹریٹ میں واقع ڈویژنل آڈٹ آفس کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کردیا۔
ا دھرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے عبدالصمد خان اچکزئی کی37ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بھی سوات اور وزیرستان جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، پختون عوام بلوچوں سمیت تمام محکوم اقوام کے دفاع میں بھر پور ساتھ دیں گے ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں