عالم اسلام كے سب سے بڑے بينك كے قيام كے لیے “البركه” سرگرم

عالم اسلام كے سب سے بڑے بينك كے قيام كے لیے “البركه” سرگرم
albarakaدنيا كا دوسرا بڑا اسلامی مالياتی ادارہ “البركہ” رواں سال كے اختتام سے قبل دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كے افتتاح كی كوششوں میں مصروف ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق البركہ مالياتی ادارے كے منيجر عدنان يوسف نے كہا ہے كہ عالم اسلام كے سب سے بڑے بينك كے قيام كے لیے ابتدائی اقدامات اور تحقيقات انجام دی جاچكی ہیں اور اب بينك كے باقاعدہ افتتاح كے بارے میں البركہ كے سربراہ صالح كامل اور سرمایہ كاروں كے درميان مذاكرات جاری ہیں۔
«Gulf Base» كی رپورٹ كے مطابق اس جديد بينك كا ابتدائی سرمایہ تين ارب ڈالر بتايا گيا ہے۔ البركہ كے منيجر عدنان يوسف نے بينك كے قيام كے سلسلہ میں البركہ كے سربراہ صالح كامل كی كوششوں كو سراہتے ہوئے كہا كہ عالمی اقتصادی بحران كی وجہ سے نہ صرف انہوں نے بينك كے قيام سے قدم پيچھے نہیں ہٹايا بلكہ اپنی كوششوں كو مزيد بڑھاديا تاكہ یہ پروجيكٹ جلد از جلد مكمل ہوجائے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں