برطانوی مسلمانوں کیلئے پہلی بار ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازے کھل گئے

برطانوی مسلمانوں کیلئے پہلی بار ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازے کھل گئے
british-officeلندن(جنگ نیوز) برطانوی مسلمانوں کے لیے پہلی بار لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ Ten Downing Street کے دروازے کھل گئے۔ برطانوی وزیر اعظم مسلمانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔اس تقریب میں سعیدہ وارثی، نائب وزیر اعظم نک کلیگ اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے تقریرکرتے ہوئے برطانوی مسلمانوں کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی ترقی میں مقامی مسلمانوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا برطانیہ میں پہلی مسجد کارڈف میں تقریبا ڈیڑھ سو برس پہلے تعمیر ہوئی تھی ۔ آج برطانیہ میں مسلمان سب سے بڑی اقلیت ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج مسلمان برطانوی فوج اور پولیس سے لے کر زندگی کے ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ برطانیہ میں ہر مذہب کے ماننے والے ہیں اور ان کے ماننے والوں کو مذاہب کے درمیان مشترک اقدار تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ برطانوی معاشرہ مزید ترقی کرسکے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں