القاعدہ کو مکمل طورپر شکست دینا ناممکن ہے، برطانوی آرمی چیف

القاعدہ کو مکمل طورپر شکست دینا ناممکن ہے، برطانوی آرمی چیف
david-richardلندن (اے پی پی) برطانوی فوج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا ہے کہ القاعدہ کو مکمل طور پر شکست نہیں دی جاسکتی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا کہ سب سے پہلے یہ سوال اہم ہے کہ القاعدہ کے خلاف مکمل فتح ضروری ہے؟ ” میں اس بات پریقین رکھتا ہوں کہ یہ بات غیر ضروری ہے اور اس طرح کی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی“۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا ہم انہیں اس طرح محدود رکھ سکتے ہیں کہ جس سے ہماری زندگیوں کو تحفظ حاصل ہو تو میرا خیال ہے کہ ”ہاں ایسا ہوسکتا ہے“۔ جنرل ڈیوڈ رچرڈ نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی زیر قیادت گروپوں کے خلاف سب سے موثر ہتھیار تعلیم اور جمہوریت ہے۔
ثناء نیوز کے مطابق جنرل ڈیوڈ رچرڈز نے کہا ہے کہ القاعدہ ناقابل شکست ہے برطانیہ کو آئندہ کم از کم 30 سال تک مسلسل شدت پسندوں کی جانب سے حملوں کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں