بے دین شہری ملک کا وفادار نہیں رہ سکتا، مولانا عبدالحمید

بے دین شہری ملک کا وفادار نہیں رہ سکتا، مولانا عبدالحمید
molana-01خاش (سنی آن لائن) جو اپنے دینی عقائد سے بغاوت کرے وہ قوم اور ملک کی عزت نہیں کرتا اور غداری کی جانب روانہ ہوجائے گا، خاش میں ایک دینی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے یہ باتیں کہیں۔

گیارہ نومبر بروز جمعرات کو خاش کے دینی مدرسہ ’’مخزن العلوم‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا: ان شاء اللہ، اللہ کے فضل وکرم سے ہم راہ راست سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آخری دم تک اپنے دین اور عقائد کی حفاظت وپاسداری کے لیے استقامت کریں گے۔
ایرانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت زاہدان نے تاکید کی جو سنی شہری دیندار نہ ہو اور جو شیعہ خدا پر عقیدہ نہ رکھتا ہو وہ ہرگز ملک کا وفادار شہری اور خیانت سے دور نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا جب یہاں انگریزوں کی حکمرانی تھی تو وہ مزدوری اور مناصب کی تقسیم کے وقت ایسے افراد کو ترجیح دیتے تھے جو نمازی اور روزہ رکھنے والے تھے، بے نماز وغافل لوگوں کو فارغ کیاکرتے تھے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اپنے خالق سے بغاوت کرنے والے وطن سے اور ظاہری مالکوں سے بھی بغاوت کریں گے۔ جو خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا نہیں کرتا وہ اپنا وطن بھی بیچ دیگا۔ جارح قوتوں کے سامنے وہ شخص ٹھہر سکتا ہے جو خدا، اسلام اور قرآن کا وفادار ہو۔ خائن اور غدار آدمی کچھ بھی کرسکتا ہے۔
’’مذہبی آزادی‘‘ کو ہر قوم کا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے ممتاز سنی عالم دین نے کہا حکام کی ذمہ داری قانون کا صحیح نفاذ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اہل سنت کو اپنی عبادات اور تعلیمی امور کی فکر ہو اور وہ ایسے مسائل کیلیے پریشان ہوں۔ انتہا پسندوں کو روکنا چاہیے جو آئین کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں اور حکومت میں گھسے ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں رہتے ہوئے ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔
شورائے اتحاد مدارس اہل سنت کے سرپرست نے تاکید کی ہم قانون پر عمل کرنے والے ہیں، امن اور اتحاد کا خواہاں ہیں۔ فرقہ واریت کے سخت خلاف ہیں۔ اعتدال ومیانہ روی ہماری راہ ہے۔ اسلام وقرآن پر عمل کرکے ہرگز وطن سے غداری نہیں کریں گے۔ جہاں شیعہ اقلیت میں ہیں جیساکہ خاش میں ہم نے ان کی عزت اور جان ومال کی حفاظت پر زور دیا ہے۔ دوسری طرف حکام سے بھی ہماری توقع یہی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں