‘کوئی سنی عالم دین ملک کے اندر یا باہر غداری نہیں کرتا’

‘کوئی سنی عالم دین ملک کے اندر یا باہر غداری نہیں کرتا’
molana-gorgichخاش (سنی آن لائن) خطیب اہل سنت آزاد شہر(صوبہ گلستان) نے بعض سنی علمائے کرام کے باہر ملک اسفار پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا علمائے اہل سنت ایران کے اندر ہوں یا باہر ہرگز وطن سے غداری نہیں کرتے ہیں۔

’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ گلستان کے ممتاز عالم دین مولانا محمد حسین گرگیج نے ’’مخزن العلوم‘‘ خاش کی پندرہویں تقریب دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا سنی علمائے کرام کے پاسپورٹوں کو ضبط کرکے حکام نے ملک کے لیے بدنامی کا سامان کیا ہے۔
ایرانی بلوچستان کے شمال میں واقع شہر خاش کے باشندوں سے خطاب کے دوران مولانا محمد حسین نے حکام کو مخاطب کرکے کہا جس شخص نے خیانت کی عدالت اسے سزا دے، ہم غداروں کی حمایت نہیں کرتے۔ آپ قیاس آرائیوں کے بنا پر ہمارے علماء کو محدود کرکے انہیں باہر ملک جانے سے نہیں روک سکتے۔
انہوں نے مزید کہا جب ہم غیر ملکی سفر کے لیے جاتے ہیں تو بعض خواتین ملک کی حدود سے نکلتے ہی اسلامی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر بے پردہ ہوجاتی ہیں، سوال یہ ہے ایسے افراد جو قوم کی عزت کو پامال کرتے ہیں انہیں کیوں ملک سے نکلنے دیا جاتاہے؟!
مولانا محمد حسین نے تاکید کی ایسی خواتین کے پاسپورٹ کو ضبط کرنا چاہیے نہ کہ ممتاز اور مایہ ناز سنی علمائے کرام کو باہر ملک جانے سے منع کیا جائے جو ملک وقوم کے لیے فخر وعزت کے باعث ہیں۔ اہل سنت کے علماء غیر ملکی کانفرنسز میں شرکت کرکے ایران کا نام بلند کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں