امریکی ڈرون اب یمن میں بھی، وزیر دفاع کا اعتراف

امریکی ڈرون اب یمن میں بھی، وزیر دفاع کا اعتراف
drone-attackابو ظہبی (خبررساں ادارے) یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون القاعدہ کے خلاف ہماری کارروائی میں مدد دے رہے ہیں۔

ایک امریکی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ڈرون طیارے یمن کی فضائیہ استعمال کررہی ہے تاہم امریکی انٹیلی جنس معلومات دے رہے ہیں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میںبتاتے ہیں۔
ا بوبکر عبداللہ الکربی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے القاعدہ کے خلاف فضائی کارروائی گزشتہ برس اس وجہ سے روک دی تھی کہ اس سے دہشت گردوں کے ساتھ عام لوگوں کے نقصان کا خدشہ تھا مگر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہگزشتہ ماہ کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈرون فی الوقت صرف نگرانی کے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔
یمن کے وزیر دفاع کی جانب سے یہ بیان ایک غیر معمولی عوامی اعتراف سمجھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی گزشتہ سال سے دہشت گردی کے خلاف ہماری صلاحیت بڑھانے کے لئے مکمل طور پر تعاون کررہے ہیںاور اس سے متعلق سامان فراہم کر رہے ہیں۔
اگر یمن کے وزیر دفاع کے بیان کو درست تسلیم کیا جائے تو یہ اس امریکی پالیسی میں بہت بڑی تبدیلی ہوگی جس کے تحت وہ کسی دوسرے ملک کو ڈرون طیارے آپریٹ کرنے کی اجارت نہیں دیتا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں