برطانیہ میں پاکستانیوں کیخلاف امتیازی سلوک، سیکڑوں گرفتار

برطانیہ میں پاکستانیوں کیخلاف امتیازی سلوک، سیکڑوں گرفتار
bigلندن(جنگ نیوز) برطانیہ میں ہزاروں غریب پاکستانی تارکین وطن کو نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے؛ برطانوی بارڈر سیکورٹی ایجنسی کے حکام نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ کریک ڈاؤن برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے کے دورہ پاکستان سے قبل شروع ہوا تھا۔ کریک ڈاؤن کیلئے پاکستان نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
واضح رہے کہ تھریسا مے نے پاکستان میں وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کے موقع پر غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔
گزشتہ مہینوں میں کئی پاکستانیوں کو پہلے ہی ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران کئی مزید کئی افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ان لوگوں کو اپنا معاملہ عدالت میں پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا جائے گا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ کلین اپ آپریشن صرف پاکستانیوں کیلئے شروع کیا گیا ہے ؛ اس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین اور ایسے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جو پناہ کیلئے درخواست دے چکے ہیں اور انہین ہفتہ وار بنیاد پر دستخط کرنا ہوتے ہیں۔ گرفتاری کی صورت میں ایسے افراد یہ دستخط نہیں کرپائیں گے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں