افغانستان، بم دھماکے،حملے، 6 نیٹو فوجی ہلاک، طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تردید کردی

افغانستان، بم دھماکے،حملے، 6 نیٹو فوجی ہلاک، طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تردید کردی
nato_afghanکابل(اے ایف پی /رائٹرز)افغانستان میں طالبان کے حملوں اور بم دھماکوں میں 6نیٹوفوجی ہلاک ہوگئے جن میں سے 4فوجی ایک بم دھماکے میں مارے گئے۔

ادھر اتحادی حکام نے بدھ کو انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹو کبھی کبھار طالبان رہنماؤں کو افغان حکام سے مذاکرات کے لئے کابل جانے کی اجازت دیتے ہیں۔تاہم طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیٹوحکام نے پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے مرنے والے فوجیوں کی شہریت بتانے سے انکار کیا۔اتحادی فوج کے مطابق ایک اورغیر ملکی فوجی بم دھماکے میں ہلاک ہوا ہے۔جبکہ فوج کا کہنا ہے کہ چھٹا فوجی مشرقی افغانستان میں جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔ اتحادی فوج کے ایک عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ افغان صدرحامد کرزئی کی امن بات چیت میں تعاون کرتے ہوئے نیٹو کی سربراہی میں اتحادی فوج طالبان رہنماؤں کو کابل جانے کے لئے محفوظ راستہ کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد کرتی ہے۔مذکورہ عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ اگراتحادی فوج ان مذاکرات میں شامل نہ ہوں تومشکل سے کوئی طالبان رہنماء قتل یا گرفتارہونے سے بچ کر کابل چلاجائے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں