طورخم بارڈر سے نیٹو کو سپلائی بحال

طورخم بارڈر سے نیٹو کو سپلائی بحال
transport-suppliesطورخم(جنگ نیوز) طورخم بارڈر کے راستے نیٹو کو سپلائی بحال کرنے کے فیصلے کے بعد سرحد پر آئل ٹینکرز اور ٹریلرز کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے ۔

حکومت نے دس روز پہلے نیٹو کے ہیلی کاپٹرز کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور حملوں پر طورخم کے راستے سپلائی احتجاجاً بند کردی تھی ،تاہم امریکا اور نیٹو حکام کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد گذشتہ روز وزارت خارجہ نے سپلائی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد طورخم سرحد پر سکیورٹی حکام نے آئل ٹینکرز اور ٹریلرز کی کلیئرنس کا عمل شروع کردیا جس کے بعد کئی آئل ٹینکرز اور ٹریلرز سامان لے کر افغانستان روانہ ہوگئے ۔
سرحد کی بندش سے پہلے افغانستان گئے ہوئے دو ٹریلرز بھی سامان اتارنے کے بعد آج طورخم بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں