بلوچستان: نیٹو آئل ٹینکرز پرایک اور حملہ، متعدد تباہ

بلوچستان: نیٹو آئل ٹینکرز پرایک اور حملہ، متعدد تباہ
nato-containersنصیرآباد(ايجنسياں) بلوچستان کے علاقے مٹھڑی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیٹو کے 29آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے۔ جبکہ آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ حملے میں لیویز فورسز کے دواہلکار بھی زخمی ہوئے۔

یکم اکتوبر کے بعد سے یہ اس نوعیت کا پانچوں حملہ ہے۔ لیویز فورس کے مطابق، نیٹو فورسز کو رسد کی فراہمی پر معمور 29آئل ٹینکرز کراچی سے افغانستان جارہے تھے۔ راستے میں بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مٹھڑی میں مسلح افراد نے ان ٹینکرز پر اندھا دھند فائرنگ اور راکٹ بھی داغے جس سے آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ جبکہ لیویز فورس کے حاکم علی اور خمیسہ خان نامی دو سپاہی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ۔ جن میں سے ایک کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے  ہے جبکہ دوسرا سولہسپتال سبی میں زیر علاج ہے۔
آگ پر قابو پانے کے لئے سبی سے فائربرگیڈ کا عملہ طلب کیا گیا ہے تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ لیویز فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یکم اکتوبر کے بعد سے یہ نیٹو آئل ٹینکرز اور کنٹینرز پر مسلح افراد کا پانچواں حملہ ہے۔ اس سے پہلے شکارپور، اسلام آباد، کوئٹہ اور نوشہرہ میں نیٹو آئل ٹینکرز حملے کا نشانہ بنے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں