بلیک واٹر سمیت افغانستان میں 8 نجی سیکیورٹی کمپنیاں بند

بلیک واٹر سمیت افغانستان میں 8 نجی سیکیورٹی کمپنیاں بند
black-wكابل(ایجنسیاں) افغان صدر حامد کرزئی نے اتوار کے روز بلیک واٹر سمیت آٹھ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ ان پر عاید پابندی کا اطلاق اس سال کے آخر میں ہو گا۔

ایوان صدر کے ترجمان وحید عمر نے کابل میں اتوار کے روز نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ہماری وزارت داخلہ نے آٹھ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان آٹھ نجی کمپنیوں کی تحلیل اور ان سے اسلحہ واپس لینے کا کام آئندہ چند دنوں میں شروع کر دیا جائے گا۔
ماضی میں “بلیک واٹر” کے نام سے کام کرنے والی نجی سیکیورٹی کمپنی “ایکس ای” اور وائٹ ایگل سیکیورٹی سروسسز پر سب سے پہلے پابندی عاید کی گئی۔ دونوں کمپنیاں افغان عہدیداروں اور غیر ملکی این جی اوز کی سیکیورٹی پر مامور تھیں۔
افغانستان میں 52 مقامی اور بین الاقوامی رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں۔ ان کمپنیوں میں سرکاری طور پر 26 افراد ملازمت کرتے ہیں لیکن عملاً ان اداروں سے چالیس ہزار افراد منسلک ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں