یہودی آبادکاری روکنے تک بات چیت ممکن نہیں ، محمود عباس

یہودی آبادکاری روکنے تک بات چیت ممکن نہیں ، محمود عباس
building-settlementsمقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل آبادکاری کے منصوبوں پر کام نہیں روک دیتا، اس کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی۔ متعدد فلسطینی رہنماؤں نے عباس کے اس مؤقف کی حمایت کی ہے۔

اسرائیل تعمیراتی منصوبوں پر عائد دس ماہ کی پابندی میں توسیع پر انکار کر چکا ہے جبکہ عباس کا کہنا ہے کہ آبادکاری کے ذریعے یروشلم حکومت مستقبل کی فلسطینی ریاست کے لئے درکار زیادہ سے زیادہ اراضی ہتھیا رہی ہے، اور اس صورت حال میں مذاکرات کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
اُدھر مشرقِ وسطیٰ کے لئے امریکی مندوب جارج مچل مذاکرات کی بحالی کے لئے عرب رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ امن مذاکرات جاری رکھنے کے لئے نئی کوششیں کریں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں