غزہ: ہزاروں افراد کی ریلی؛ مذاکرات نہیں،اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان

غزہ: ہزاروں افراد کی ریلی؛ مذاکرات نہیں،اسرائیل کیخلاف جہاد کا اعلان
aljihad-marchغزہ(رائٹرز/اے ایف پی)مقبوضہ فلسطین کی معروف مسلح گروپ اسلامی جہادتحریک نے مسلح جدوجہد(جہاد) کو جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوے اسرائیل کے ساتھ امن مذکرات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کو اس کی اپیل پر ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے جو مختلف احتجاجی ریلیوں کے دوران مرگ برامریکا اورمرگ براسرائیل کے پرجوش نعرے لگارہے تھے۔جوان مردوں اورلڑکوں نے سفید ٹی شرٹیں پہن رکھی تھیں جن پر فلسطینی شہداء کے پورٹریٹ بننے ہوئے تھے۔ اس موقع پرغزہ میں حکمراں اسلامی جماعت حماس کے سینئر رہنماؤں نے پہلی بار بڑی تعدادمیں شرکت کی۔جبکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جمعہ کے روزہزاروں افرادکی ریلی اسرائیل کے ساتھ امن مذکرات کرنے کے خلاف ریفرنڈم ہے۔
ادھر شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جہاد تحریک کے جلاوطن سربراہ رمضان شالہ نے تحریک کے رہنماء فتح شقاقی کی 1955میں مالٹا میں مبینہ طورپر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں قتل کی سالگرہ کی یادمنانے کے دن ایک ریکارڈشدہ پیغام بھیجا۔
امریکا کو مطلوب افرادکی فہرست میں شامل شالہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن نہیں لائے گا بلکہ یہ یہاں صرف جنگ اور تباہی ہی لاسکتا ہے،اس لئے ہم سب کا نعرہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہئے،کا ہونا چاہئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں