تہران سے ’’سنی آن لائن‘‘ کے نامہ نگار کے مطابق جمعرات (21 اکتوبر) کے روز بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بعض علمائے کرام ترکی جانے والے تھے کہ تہران انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں لیکر ان کے غیر ملکی اسفار پر پابندی لگادی۔
ان علمائے کرام میں مولانا عبدالغنی بدری ناظم تعلیمات دارالعلوم زاہدان، جامعہ ہذا کے استاذ الحدیث ڈاکٹر عبیداللہ بادپا اور خاش کے ممتازعالم دین اور مدرسہ مدینۃ العلوم کے مدیر مولانا عثمان قلندرزہی کے نام قابل ذکر ہیں جو ترکی میں منعقد ایک اسلامی کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے پاسپورٹ کو ضبط کرنے کے بعد ایرانی حکام کے لیے دیگر سرکردہ سنی اسکالرز اور علمائے کرام کے غیر ملکی دورے اور بین الاقوامی اسلامی کانفرنسز میں شرکت بھی ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔

آپ کی رائے