فرانس کو القاعدہ حملے کا خطرہ

فرانس کو القاعدہ حملے کا خطرہ
france-interior-ministerپیرس( بى بى سى) فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یورپ بالخصوص فرانس کو القاعدہ کے ممکنہ حملے سے خبردار کیا ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ برائس ہورٹیفوکس نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ القاعدہ کا یورپی ونگ یورپ بالخصوص فرانس میں دہشتگردی کے حملے کی تیاری میں مصروف ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے ایک مشترکہ ریڈیو اور ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ القاعدہ کے حملے کا خطرہ حقیقی ہے۔
اس سے پہلے انٹرپول نے نو ستمبر کے القاعدہ کی جانب سے یورپ میں دہشتگردانہ حملے کی وارننگ دی تھی جس کے بعد امریکہ ، جاپان اور دیگر کئی ملکوں نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ یورپی ممالک کا دورہ کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔
فرانس نے سعودی عرب کی جانب سے متنبہ کیے جانے کے بعد سیاحتی مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی ہے اور پچھلے ایک ماہ میں دو بار ایفل ٹاور کو بند کیا جا چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ دو ہزار آٹھ میں ممبئی پر ہونے والے خود کش حملوں جیسی کارروائی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں