برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں ممبئی طرز کے دہشت گرد حملوں کا خطرہ

برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں ممبئی طرز کے دہشت گرد حملوں کا خطرہ
eiffelلندن(ايجنسياں) برطانوی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں ممبئی طرز کے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔ ایفل ٹاورمیں بم کی اطلاع نے خوف و دہشت پھیلادی۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں بیک وقت کئی دہشت گردحملے ہو سکتے ہیں۔ ان حملوں کا منصوبہ القاعدہ نے بنایا ہے۔ فرانس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اسی دوران ایفل ٹاور کے آپریٹر کو گمنام فون کال موصول ہوئی۔ کہا گیا کہ ایفل ٹاور میں بم چھپایا گیا ہے۔ خبر چند ہی لمحوں میں حکام تک پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایفل ٹاور کا ایک ایک حصہ کھنگال ڈالا۔ آس پاس کی تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔ ہر قسم کا ٹریفک روک دیا گیا۔ بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایفل ٹاور کو کلیئر قرار دے دیا۔
اب شہر کے تمام مصروف علاقوں، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹاپ پر فوج گشت کررہی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں