گراٶنڈ زیرومسجد کا مقصد 9/11جیسے واقعات کوروکناہے:امام فیصل

گراٶنڈ زیرومسجد کا مقصد 9/11جیسے واقعات کوروکناہے:امام فیصل
imam-newyorkنیویارک(ایجنسیاں) امریکا کے شہرنیویارک میں 11ستمبر2001ء کو طیارہ حملوں میں ورلڈٹریڈسینٹرکے تباہ شدہ جڑواں ٹاورزکے قریب مسجداوراسلامی مرکزکی تعمیرکے محرک امام فیصل عبدالرٶف کا کہنا ہے کہ ان کےمنصوبے کا مقصد امریکا کو نائن الیون جیسے سانحات سے محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کوامریکی ٹیلی ویژن چینل “سی بی ایس” کے پروگرام “60 منٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ “میراشعوریہ کہتا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں یاغیرمسلموں کے ہاتھوں ایک بارپھرنائن الیون جیسا واقعہ پیش نہ آئے۔ ان کے اسلامی مرکزاورمسجد کے منصوبے کا بھی یہی مقصد ہے۔وہ امریکا کومحفوظ تربنانے کے لیے کوشاں ہیں”۔
ایک سوال کےجواب میں شیخ فیصل نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈسینٹرکی یادگارکے قریب مسجد اوراسلامی مرکزکی تعمیرامریکا اورمسلمانوں دونوں کے مفاد میں ہے۔ایسے ہی مرکز کی مسلمانوں اورامریکا دونوں کو ضرورت ہے جوآیندہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیےایک اہم پلیٹ فارم کے طورپرکردارادا کرسکے۔ ہم اسلام کی تعلیمات کوعام کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کے لیے ہمارے پاس امریکا میں کوئی بڑامرکز ہونا چاہیے۔

لوگوں کے دل جیتنے کی مہم

شیخ فیصل عبدالرٶف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسلامی مرکز کے ذریعے بنیاد پرستی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں لوگوں کے دل ودماغ جیتنا ان کے نزدیک نہایت اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”امریکا میں نائن الیون جیسے واقعہ کااعادہ ہوتا ہے تومیری خواہش ہوگی کہ اس میں مرنے والوں میں میراپہلانمبرہو۔امریکا کو ہرقسم کی بنیاد پرستی اور تشدد سے پاک کرنا میرا فرض ہے۔میں امریکی شہریوں کے درمیان رہ کر یہ فرض ادا کرتا رہوں گا،چاہے امریکی شہریوں کاتعلق اسلام یا کسی بھی دوسرے مذہب سے ہو”۔
گراونڈزیروجیسے حساس مقامات کے نزدیک مسجد اوراسلامی مرکزکی تعمیرسے متعلق ایک اورسوال پرشیخ فیصل عبدالرٶف کا کہناتھا کہ وہ مسجد کے منبرسے اسلام کی اعتدال پسندی پرمبنی تعلیمات کو عام کریں گے۔
خیال رہے کہ نیویارک میں نائن الیون کو طیارہ حملوں میں تباہ شدہ جڑواں ٹاورزسے چند فرلانگ کے فاصلے پرمسجد اور اسلامی مرکزکی تعمیرکے منصوبہ کی حمایت کے ساتھ ساتھ مخالفت بھی کی جارہی ہے۔امریکی صدربراک اوباما اور نیویارک سِٹی کی حکومت نے مسجد کی تعمیرکی حمایت کی ہے۔ مخالفین کا موقف ہے کہ امریکی صدرمنصوبے کی حمایت کرکے آیندہ کانگریس کے انتخابات میں کامیابی کے لیے مسلمان ووٹروں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں