وفاقی شریعت عدالت کے جج و سابق وزیر ڈاکٹر محمود غازی سپرد خاک

وفاقی شریعت عدالت کے جج و سابق وزیر ڈاکٹر محمود غازی سپرد خاک
mahmoud_ghaziاسلام آباد(اے پی پی) وفاقی شریعت عدالت کے جج‘ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق صدر‘ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور سابق خطیب فیصل مسجد ڈاکٹر محمود احمد غازی کو اتوار کو یہاں سپردخاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے علاوہ ماہرین تعلیم اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ،انہوں نے بیوہ اور پانچ بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
مرحوم سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ کے رکن تھے۔ وہ اسلامی یونیورسٹی کے ذیلی ادارہ تحقیقات اسلامی کے محقق ڈاکٹر محمد الغرابی کے بھائی اور اسلامی یونیورسٹی شریعہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی کے بردار نسبتی تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مولانا احمد میاں تھانوی‘ دارالعلوم اسلامیہ لاہور نے پڑھائی۔
مرحوم دعوت اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل‘ خطیب فیصل مسجد‘ نائب صدر اسلامی یونیورسٹی اور 2004ء سے 2006ء تک صدر اسلامی یونیورسٹی رہے۔ مرحوم کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ اسی طرح وہ عالم اسلام میں عملی طور پر اتحاد کے داعی تھے اور ”کاسمو پولٹن فقہ“ کا نظریہ پیش کیا تھا۔ مرحوم حافظ قرآن اور مختلف 7زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں