چیچن عازمین حج پیدل حجاز مقدس کی طرف گامزن

چیچن عازمین حج پیدل حجاز مقدس کی طرف گامزن
chechenianدبئی(العربیہ نیٹ) وسطی ایشیائی مسلمان ریاست چیچنیا کے چار باشندوں نے سرکاری حج کمیشن کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیدل حجاز مقدس کی طرف سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ کئی ہفتوں سے چار پیادہ عازمین حج اب تک ہزاروں کلومیٹر کی مسافت طے کر چکے ہیں۔

العربیہ نیٹ نے سعودی کثیر الاشاعت عربی اخبار “الریاض” کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چیچنیا سے آنے والے چاروں عازمین حج عمان سے سعودی عرب کی طرف روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ تبوک شہر سے سعودی عرب میں داخل ہوں گے اور وہاں سے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ ان کا یہ سارا سفر پیدل ہی ہی مکمل ہوگا۔ جہاں وہ ذی الحج کے پہلے عشرے کے آخر میں دیگر حجاج کرام کے ساتھ فریضہ حج ادا کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق چیچنیا کے چاروں باشندے دور جدید کے تیز رفتار وسائل نقل وحمل کے باوجود پیدل حج پر جانے پر فخر کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پیدل حج کی اپنے آباٶ اجداد کی روایت اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ کر رہے ہیں۔
سینکڑوں میں مسافت طے کرنے والے ورایوفا جبرائیل اور اس کے تین ہم سفروں تمیروف شعران، فیتایوفا فخر الدین اور شیایوفا ویسمرد کا کہنا ہے کہ انہیں پیدل حج کے لیے سفر کرنے پرخوشی ہے۔ انہوں نے طویل مسافت طے کر لی ہے اور وہ مقامات مقدسہ کے پہلو میں پہنچ چکے ہیں۔
سفر کی تمام تر صعوبتوں کے باوجود وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کی پیدل حج کی خواہش پوری ہو رہی ہے۔
ورایوفا جبرائیل کا کہنا ہےکہ انہوں نے یہ سفر17 جون کو شروع کیا تھا جہاں وہ چیچنیا سے آذر بائیجان، ایران، ترکی اور شام کے راستے اب عمان پہنچے ہیں۔ اب تک انہوں نے 3400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔
جبریل کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس صرف ایک سائیکل ہے جسے وہ باری باری چلاتے ہیں۔ اس پران کا ضروری سامان جس میں ایک خیمہ، کپڑے اور کھانے کی اشیا رکھی جاتی ہیں۔
ایک دوسرے پیدل عازم حج شعران کا کہنا تھا کہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے بھی جائیں گے اور ان کا یہ سفر بھی پیدل ہی ہو گا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں