کراچی: ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ریلی

کراچی: ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے ریلی
afiya00کراچی(خبر رساں ادارے) کراچی میں مختلف سیاسی، مذہبی ا ور فلاحی اداروں کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکی قونصل خانے کے قریب احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔

ریلی کے وفد نے امریکی قونصلیٹ کے سیکیورٹی انچارج کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے یادشات بھی جمع کرائی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کراچی کے صدر محمد حسن محنتی، مسلم لیگ ن کے رانا احسان، اور دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ کو رہا نہ کیا تو ہر فورم پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

عافیہ صدیقی کو سزا سنائے جانے پر پاکستان کے سیاسی رہنماﺅں کا شدید رد عمل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت سے چھیاسی سال کی سزا سنائے جانے پر پاکستان کے سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے خلوص نیت سے کوششیں کیں،مشکلات کے باوجود آئندہ بھی سفارتی اور قانونی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی سزا پربہت دکھ پہنچا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شیباز شریف نے امریکی عدالتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو سزا انسانیت کیخلاف جرم ہے۔ حکومت پاکستان کو اس فیصلے پر خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عافیہ صدیقی کی سزا کو کھلاعدالتی ظلم قرار دیا ہے۔ عافیہ صدیقی کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ امریکی عدالت کے اس فیصلے سے پاکستان میں امریکا کیخلاف نفرت میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعافیہ کی سزاا مریکی عدالت کاانصاف نہیں ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں