کردستان: خطیب اہل سنت کامیاران گرفتار ہوگئے

کردستان: خطیب اہل سنت کامیاران گرفتار ہوگئے
arrestسنندج(خبررساں ادارے) ایرانی کردستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خطیب اہل سنت ”کامیاران“ ملاحسن حسینی ایرانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

مقامی نیوز ایجنسی ”ہرانا“ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مغرب میں واقع کامیاران کے خطیب اور ’فیملی کورٹ‘ کے جج ملاحسینی گزشتہ دنوں کامیاران سے حساس اداروں کے چھاپے میں گرفتار ہوئے جنہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
موصوف نے دو ہفتے پہلے کے جمعے میں کامیارانی عوام سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد پیدا کرنے کی کوششیں حکومت سے وابستہ انتہاپسند عناصر کی سازشوں کی وجہ سے ناکام ہوتی ہیں۔
ممتاز سنی عالم دین ملا محسن حسینی اس سے قبل بھی کرد اکثریتی علاقوں کی ناگفتہ بہ حالت اور امتیازی سلوک و پسماندگیوں پر تنقید کے پاداش میں قید ہوچکے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں