جرمن ریاست کے سکولوں میں اسلام کی تعلیم دی جائے گی

جرمن ریاست کے سکولوں میں اسلام کی تعلیم دی جائے گی
germany-flagبرلن(ايجنسياں) جرمنی کی شمال مغربی ریاست لوئر سیکسونی میں یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات کے توڑ کے لیے آئندہ تعلیمی سال سے سکولوں میں اسلام کی تعلیم دی جائے گی۔

لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کے وزیر تعلیم ڈاکٹر برنیڈ التھسمان نے بتایا ہے کہ اسلامی تعلیمات کو باقاعدہ سکولوں کے نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے اس بات کا اعلان ریاست کے ایک شہر ہینور کے دورے کے موقع پر کیا اور اس موقع پر انہوں نے خود بھی اسلامی تعلیم کی ایک کلا س میں شرکت کی۔لوئر سیکسونی کے42اسکولوں میں اس وقت تجرباتی طور پراسلامی تعلیمات کیتدریس جاری ہے اور ان اسکولوں میں تقریبا2 ہزار طلبہ اسلامی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔یہ اقدام یورپ میں اسلام مخالف حالیہ لہر کے جواب میں کیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں