ایم کیو ایم کے ڈاکٹر عمران فاروق کا لندن میں قتل

ایم کیو ایم کے ڈاکٹر عمران فاروق کا لندن میں قتل
imran-farooqلندن(ایجنسیاں) پاکستان کی ایک لسانی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو لندن میں قتل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گزشتہ 18 برس سے مقیم تھے۔ لندن پولیس اور متحدہ قومی موومنٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص نے ڈاکٹر فاروق پر ان کے گھر کے سامنے چاقو سے حملہ کیا۔ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق 50 سالہ ڈاکٹر فارق کو لندن کے شمالی علاقے میں ایک گھر کے سامنے زخمی حالت میں پایا گیا۔ ان پر چاقو کے متعدد وار کئے گئے تھے جبکہ ان کے سر پر بھی چوٹ کے نشان تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ تاہم پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق 1992ء سے لندن میں مقیم ہیں اور تب سے ہی پاکستان واپس نہیں گئے، جہاں وہ سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جنوبی شہر کراچی میں قائم ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس کا شمار ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں ہوتا ہے، یہ صوبہ سندھ میں حکومت کی اتحادی جماعت بھی ہے۔
ڈاکٹر عمران فاروق ابتداء سے ہی ایم کیو ایم کا حصہ تھے۔ اُدھر ایم کیو ایم کے ذرائع نے بھی ڈاکٹر فاروق کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر کے قتل کے بعد شہر میں سیاسی اور نسلی فساد شروع ہو گیا تھا، جس میں 85 افراد ہلاک ہوئے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں