افغان جنگ انتہائی سست روی کا شکار ہے، جنرل پیٹریاس کا اعتراف

افغان جنگ انتہائی سست روی کا شکار ہے، جنرل پیٹریاس کا اعتراف
petaeus2نیویارک(ايجنسياں) افغانستان میں امریکی اورنیٹوافواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ افغان جنگ انتہائی مشکل اورسست روی کا شکارہے۔

امریکی ٹی وی کوانٹرویومیں جنرل پیٹریاس نے کہا کہ افغانستان میں شدید لڑائی جاری ہے تاہم بعض مقامات پریہ انتہائی سست روی سے ہورہی ہے۔اتنی سست جیسے آپ گھاس کواگتے بڑھتے دیکھ رہے ہوں یا پینٹ کے خشک ہونے کا انتظارکررہے ہوں۔
ایک سوال پر ان کا کہناتھا کہامریکی فوج نے صوبہ ہلمند سے طالبان کو ماربھگایاہے اور صوبے چھ اضلاع آج جتنے محفوظ ہیں چھ ماہ پہلے ایسے نہیں تھے۔اسی طرح طالبان کے مضبوط گڑھ مرجاہ میں بہتری آئی ہے ۔اوروہاں پرتشددواقعات کے باوجود چھ سال میں پہلی مرتبہ ایک ہائی اسکول اور پولیس اسٹیشن نے کام شروع کردیا ہے۔منشیات کے ڈیلرزاورمزاحمت پسند مقامی مارکیٹ میں افیون کی فروخت کا کاروبارزیادہ عرصے تک برقرارنہیں رکھ سکیں گے اورجلد ہی مرجاہ سے بھاگنے پر مجبورہوجائیں گے۔
فلوریڈا کے پادری کی جانب سے نائن الیون کی نویں برسی پر قرآن جلانے کی دھمکی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس اعلان نے افغانستان میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہنچایا۔افغانستان میں اس کے خلاف دوبڑے مظاہرے ہوئے جس میں کافی نقصان ہوا۔اورتوڑپھوڑ کی گئی تاہم انھیں منتشرکردیا گیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں