شمالی وزیرستان:امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں 10افرادجاں بحق

شمالی وزیرستان:امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں 10افرادجاں بحق
drone.nwاسلام آباد(ایجنسیاں) پاکستان کے افغان سرحد کے ساتھ واقع وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دس افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی حکام کے مطابق امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے نے منگل کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے قریب واقع گاٶں بشنارائی میں طالبان جنگجووں کے ایک مبینہ ٹھکانے پر چارمیزائل فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں دس جنگجووں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
ایک پاکستانی سکیورٹی عہدے دار نے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں نوافرادہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے خدشہ طاہرکیا ہے کہ حملے میں مرنے والوں کی تعدادبڑھ سکتی ہے۔حکام کے مطابق میزائل حملے میں ایک مکان تباہ ہوگیا ہے۔
امریکی ڈرون طیارے نے شوال کے جس علاقے میں میزائل حملہ کیا ہے،یہاں حقانی نیٹ ورک اور حافظ گل بہادر کے جنگجوٶں کا غلب ہے جو سرحد پارافغانستان میں امریکا کی قیادت میں غیرملکی فوجوں سے لڑرہے ہیں۔
فوری طور پرمیزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوسکی.شمالی وزیرستان میں طالبان جنگجوٶں کے متعددمقامات پرمحفوظ ٹھکانے بتائے جاتے ہیں اوراس علاقے میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو بھی رہ رہے ہیں۔ان علاقوں میں گذشتہ چار ماہ کے دوران امریکی سی آئی اے نے ڈرون طیاروں سے متعددمیزائل حملے کیے ہیں.
جنگجو کمانڈرحافظ گل بہادر کے تحت جنگجو افغانستان میں امریکا کی قیادت میں غیرملکی فوجوں کے خلاف برسرپیکارہیں اوران کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوٶں یا ان کی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں بتایا جاتا.حافظ گل بہادر نے گذشتہ سال جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی طالبان کے خلاف کارروائی میں غیرجانبداررہنے کا اعلان کیا تھا.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں