سرینگر: بھارت مخالف مظاہرین پر فورسز کی اندھادھند فائرنگ، مزید 3کشمیری شہید

سرینگر: بھارت مخالف مظاہرین پر فورسز کی اندھادھند فائرنگ، مزید 3کشمیری شہید
kashmir-protestسرینگر (اے ایف پی،اے پی) مقبوضہ کشمیر میں فورسز نے بھارت مخالف مظاہرین پراندھا دھند فائرنگ کرکے مزید 3 بیگناہ کشمیریوں کو شہید اور 18 کوشدیدزخمی کردیاہے۔

مظاہرین پر فائرنگ کا واقعہ پیرکے روز سرینگر سے شمال میں واقع گاؤں پلہالن میں پیش آیا۔واقعے کے بعدمتعددعلاقوں میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔مشتعل مظاہرین نے فورسز کے قافلے پر پتھراؤ شروع کر دیا۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سترہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔
اے پی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مظاہرین کا پولیس کے ساتھ کوئی تصادم نہیں ہوا لیکن جب مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا تو پولیس نے ان پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ میں ہلاکت کے واقعے کے بعد ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور قریبی شاہراہ کو بلاک کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق حریت کانفرنس کے احتجاجی شیڈول کے تحت پیر کو دو بجے کے بعد نرمی سے شہر میں تمام دکانیں ،ہر طرح کے کاروباری ادارے ،پرائیوٹ تعلیمی ادارے کھل گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نو جوانوں اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 40افراد زخمی ہوگئے بھارتی فورسز کے وحشیانہ تشدد کی خبر بٹہ پورہ تک پھیل گئی جس کے خلاف شام کو لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ وادی کے کئی علاقوں تک پھیل گیا۔ سرحد پارسے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے کئی علاقوں میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں