لاہور: خودکش حملوں میں 38افرادجاں بحق، 200سے زائد زخمی

لاہور: خودکش حملوں میں 38افرادجاں بحق، 200سے زائد زخمی
lahore-blast3لاہور(ايجنسياں) لاہور میں دو خود کش دھماکے کم از کم 38افراد جاں بحق 200سے زائد ز خمی ہوئے ،لشکر جھنگوی العالمی نے ذمہ داری قبول کر لی ۔ دھماکوں کے بعد لاہور شہر میں صورتحال کشیدہ، مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ،رینجرز طلب کرلی گئی ہے ۔

لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کے مو قع پر نکلنے والے جلوس میں دھماکوں کے بعد شرکا مشتعل ہو گئے اور مشتعل افراد نے پولیس سول ڈیفنس ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس پر تمام اہلکار جانیں بچا کر بھاگ نکلے مشتعل مظاہرین نے پولیس ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی گاڑیوں اور آدھے درجن موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی اور اس کے بعد مشتعل مظاہرین نے لوئر مال تھانہ کو آگ لگا دی اس گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کر کے مشتعل مظاہرین کو منتشر کیا ۔ مظاہرین پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر تے رہے۔
پہلا دھماکہ شام سات بجے کے قریب کربلا گامے شاہ کے باہر ہوا جس سے ہرطرف چیخ وپکار اوربھگدڑ مچ گئی۔ ابھی زخمیوں کو اٹھایا ہی جارہاتھا کہ دوسرا دھماکہ بھاٹی گیٹ میں ہوا ۔ پولیس ذرائع کے دو دھماکے خود کش جبکہ ایک کریکردھماکہ تھا۔
دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے کے ورثا نے میو ہسپتال میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا. مشتعل مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرنے کی کوشش کی ۔ کربلا گامے شاہ میں دھماکوں کے بعد صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی انار کلی پینو راما اردو بازار سمیت متعدد مارکیٹوں کوفوری طور پر بند کردیا گیا اور پولیس نے مساجد پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا  دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی مارکیٹوں میں شاپنگ کے لیے آئے ہوئے والدین اپنے بچوں کو لیکر کر دیوانہ وار بھاگ رہے تھے اور خوف کے اس عالم میں والدین رو رو کر اپنے فیملیوں کو پکار رہے تھے، بعض مقامات پر تو ایسا عالم تھا کہ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی لوگ اپنی جانیں بچا کر جس طرف رخ تھا بھاگ نکلے ، بعد میں وہ رورو کر ہر آنے جانے والوں سے اپنے بچوں اور فیملیوں کے بارے میں پوچھ رہے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں