جبہ،سوڈان(ایجنسیاں) جنوبی سوڈان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ستاون ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارشیں جاری رہنے سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
جنوبی سوڈان کی شمالی ریاست بحر الغزال میں اگست کے اوائل میں تیز بارشوں کے نتیجے میں سیلابی پانی میں اضافہ شروع ہوا تھا جس کے بعد ریاستی دارالحکومت اویل پانی میں ڈوب گیا۔ اس کے علاوہ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جنوبی سوڈان کی وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری اولیویا لومورو نے بتایا ہے کہ ”گذشتہ ایک ماہ کے دوران سیلاب سے ستاون ہزار ایک سو پینتیس افراد بے گھر ہوئے ہیں”۔ وزیر صحت لوکامنوجا نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے مزید افراد بے گھر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اکتوبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس سے صورت حال زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔
منوجا نے بتایا کہ ”اویل میں صورت حال بہت ہی خراب ہے۔ شہر کے تین چوتھائی حصے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بہت سے مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور لوگ اس وقت سڑکوں پر خیمے لگا کر رہ رہے ہیں”۔
جنوبی سوڈان کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ”امدادی ادارے بے گھر ہونے والے افراد تک امدادی اشیاء بہم پہنچانے میں مصروف ہیں۔ وزارت صحت نے متاثرہ علاقے میں ادویہ پہنچا دی ہیں اور انسانی امور کی وزارت عارضی شیلٹرز کے لیے خیمے بھیجی رہی ہے۔اس کے علاوہ گندم کے پندرہ ہزار تھیلے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔
منوجا نے اتوار کو متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے بتایا ہے کہ ”اصل مسئلہ یہ ہے کہ زمین پانی جذب نہیں کر رہی ہے اور وہ بالکل سپاٹ ہے۔اب ہم پیشگی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ جیسے ہی کوئی علاقہ سیلاب سے متاثر ہو، ہم خوراک اور خیمے لے کر وہاں پہنچ جائیں”۔
واضح رہے کہ جنوبی سوڈان ابھی تک شمالی سوڈان کے ساتھ کئی سال تک جاری رہی خانہ جنگی کے بعد بھی اپنے پاوں پر کھڑا نہیں ہوا۔ مذہب، نسل، نظریے اور قدرتی وسائل کے تنازعے پر اس خانہ جنگی میں بیس لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
جنوبی اور شمالی سوڈان کے درمیان 2005ء میں طے پائے امن معاہدے کے تحت جنوری میں جنوبی سوڈان میں ریفرینڈم ہو گا جس میں وہاں کے باشندے آزادی اور سوڈان کے ساتھ متحد رہنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔ وہاں کے باشندے اگر آزادی کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو جنوبی سوڈان دنیا کے نقشے پر ایک نئے آزاد ملک کے طور پر ابھرے گا۔

آپ کی رائے