امريكہ میں پہلی اسلامی يونيورسٹی كا آغاز

امريكہ میں پہلی اسلامی يونيورسٹی كا آغاز
islamic-collegeكيليفورنيا (ايكنا) امريكہ كی رياست كيليفورنيا میں پہلی اسلامی يونيورسٹی نے باقاعدہ كام شروع كر ديا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی “ايكنا” نے خبررساں ايجنسی ”CBS” كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ میں قائم پہلی اسلامی يونيورسٹی میں فقہ، الہيات، اخلاق اسلامی، اقتصاد اسلامی وغيرہ كی تدريس كی جائے گی۔
يونيورسٹی كے عہديداروں كا كہنا ہے كہ حكومت سے اجازت لے كر مزيد طالبعلموں كو يونيورسٹی میں داخلہ ديا جائے گا۔
يونيورسٹی كے بانی “زاہد شاكر” كا كہنا ہے كہ اس يونيورسٹی كی تاسيس سے امريكی عوام اور مسلمانوں كے مابين اتحاد و اخوت كو فروغ ملے گا۔
انہوں نے كہا كہ اگرچہ یہ اسلامی يونيورسٹی ہے ليكن اس میں دوسرے اديان كے افراد بھی داخلہ لے سكتے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں