رمضان المبارك كی مناسبت سے تركی میں قرآن مجيد كی خريداری نقطہ عروج پر ہے

رمضان المبارك كی مناسبت سے تركی میں قرآن مجيد كی خريداری نقطہ عروج پر ہے
quran-islamانقرہ (ايكنا) رمضان المبارك كی مناسبت سے تركی كے بك اسٹالوں سے قرآن مجيد كی خريداری میں بے پناہ اضافہ ديكھنے میں آيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ‘ايكنا” نے تركی روزنامہ “زمان” كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كے بورسا شہر كے كتاب فروشی كے مركز NT كے انچارج “مصطفی اونال” نے كہا ہے كہ اس مركز سے روزانہ قرآن مجيد كے نسخہ جات كی خريداری كا كام جاری ہے اور یہ سب رمضان المبارك كی بركت سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے كہا كہ لوگ وافر مقدار میں كلام الہی خريد كر مساجد كو ہدیہ كر رہے ہیں۔
مصطفی اونال نےكہا ہے كہ گزشتہ سال كی نسبت امسال قرآن مجيد كا ہدیہ بھی بہت كم ركھا گيا ہے جس كی وجہ سے كلام الہی كی خريداری میں بے پناہ اضافہ ديكھنے كو آيا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں