فلوٹیلا پر حملہ قانونی تھا، اسرائیلی وزیراعظم، اسرائیل قتل کی ذمہ داری قبول کرے، ترک وزیرخارجہ

فلوٹیلا پر حملہ قانونی تھا، اسرائیلی وزیراعظم، اسرائیل قتل کی ذمہ داری قبول کرے، ترک وزیرخارجہ
freedom-flotillaمقبوضہ بیت المقدس،استنبول(رائٹر) ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کیلئے امداد لے جانے والے قافلے پر حملہ اور صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 9رضاکاروں فکے قتل کی ذمہ داری قبول کرے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر کارروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق درست اقدام تھا.

نیتن یاہو نے حملے کی کارروائی میں شریک کمانڈوز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈوز کا ایکشن قابل تحسین ہے،ترکی کو غزہ کیلئے امدادی قافلہ روانہ ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بات محصورین غزہ کے لئے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کے لئے قائم 7 رکنی انکوائری کمیشن کے سامنے گواہی دیتے ہوئے کہی۔
ترک وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کے بعد رد عمل کے طور پر مزید کہا کہ امدادی کارکنوں کے قتل کی کارروائی اسرائیلی فوج نے کی لہٰذا اس الزام کی کی ذمہ داری بھی اسرئیل کے علاوہ کوئی اور قبول نہیں کرے گا ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں