افغانستان: نیٹو پر طالبان کے حملے، بم دھماکے، 3 امریکیوں سمیت 5 اتحادی فوجی ہلاک

افغانستان: نیٹو پر طالبان کے حملے، بم دھماکے، 3 امریکیوں سمیت 5 اتحادی فوجی ہلاک
nato_afghanکابل (جنگ نیوز) جنوبی افغانستان میں طالبان کے نیٹو افواج پر حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں3امریکی فوجیوں سمیت5 اتحادی فوجی ہلاک جبکہ 3 شدید زخمیوں میں سے2کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دریں اثناء صوبہ غزنی میں سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 8 شہری شدید زخمی ہوگئے ،اسپتال ذرائع کے مطابق آٹھوں کی حالت نازک اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایساف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی دیسی ساختہ بم دھماکے میں ہلاک ہوا جبکہ دو دیگر فوجی جنگجوؤں کے حملے میں ہلاک ہوئے۔ بیان میں ہلاکتوں سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ڈنمارک کے فوجی ذرائع کے مطابق نیٹو میں شامل ان کے دو ہم وطن فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کا ٹینک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا، دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں دو کی حالت نازک ہے۔
اے ایف پی ذرائع کے مطابق افغانستان میں اس سال ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 422 ہوگئی ہے۔ دریں اثناء افغانستان کے ایک سرکردہ حقوق انسان گروپ کے مطابق افغانستان میں جاری تشدد کی کارروائیوں میں رواں سال کے دوران اب تک 1300 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ افغانستان کے خود مختار انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ شہریوں کی 68 فیصد ہلاکتوں کے ذمہ دار طالبان جنگجو ہیں جبکہ 23 فیصد ہلاکتوں کا الزام نیٹو افواج پر لگایا جاتا ہے اور دیگر ہلاکتیں تشدد مگر نامعلوم وجوہ کی وجہ سے ہوئیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں