متحدہ عرب امارات مں دو سو سے زائد افراد حلقہ بگوش اسلام ہو گئے

متحدہ عرب امارات مں دو سو سے زائد افراد حلقہ بگوش اسلام ہو گئے
quran-islamدبئى (ايكنا) متحدہ عرب امارات میں گزشتہ دو ماہ كے دوران مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے تقريباً دو سو افراد دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی “ايكنا” نے خبررساں ايجنسی “Dunyabulteni” كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ متحدہ عرب امارات كے اسلامی مركز نے رپورٹ دی ہے كہ مختلف ممالك كے افراد جو تجارت يا سيروتفريح كی خاطر عرب امارات كا سفر كرتے ہیں وہ اسلامی آداب و رسومات سے متاثر ہو كر حلقہ بگوش اسلام ہو جاتے ہیں اور گزشتہ دو ماہ كے دوران نومسلم افراد كی تعداد دو سو سے تجاوز كر چكی ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس كارخير میں عرب امارات كا اسلامی مركز “دارالبر” پيش پيش ہے جس میں اسلامی كتب اور قرآن مجيد كے تراجم مختلف زبانوں جيسے انگريزی، چينی، روسی، فرانسيسی، اردو اور دوسری زبانوں میں دستياب ہیں۔
واضح رہے كہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ دو ماہ كے دوران تقريباً ۱۰ ہزار كتب تقسيم كی گئی ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں