اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پر حملے،القسام کمانڈر شہید،10 افراد زخمی

اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پر حملے،القسام کمانڈر شہید،10 افراد زخمی
palestinian-killed1غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی محاصرہ زدہ شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائیہ نے تازہ حملے کئے ہیں جن میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر عیسیٰ عبدالھادی البطران شہید اور کم از کم ا10 افراد زخمی ہو گئے ہیں. زخمیوں میں پولیس اہلکار، دو بچے اورایک معمر شخص شامل ہیں.

طبی ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مغرب، وسطی غزہ اور مصری سرحد پر الگ الگ حملے کئے. غزہ کئ جنوب میں صہیونی جنگی طیاروں نے ایک پولیس ٹریننگ سنٹر اور القسام بریگیڈ کے دفتر کو نشانہ بنایا. حملے میں القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر40 سالہ عیسٰی عبدالھادی شہید ہو گئے جبکہ حملے میں چھ پولیس اہلکار دو بچے اور ایک عمر رسیدہ شخص شامل ہیں. زخمیوں کو غزہ کے الشفا اسپتال لے جایا گیا  جہاں ان میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےِ.
واضح رہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر عبدالھادی کے اہلیہ اور پانچ بچے 2008 کے آخر میں غزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ میں شہید ہو چکے ہیں. جنگ میں القسام بریگیڈ کے کئی دیگر عزیز بھی شہید اور زخمی ہوئے تھے اور وہ خود بھی قافلہ شہدا میں شامل ہو گئے ہیں. شہید کمانڈر غزہ میں حماس کے ملٹری ونگ کے اہم کمانڈر سمجھے جاتے تھ.
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ کے مغرب میں ایک پولیس ہیڈکواٹر کو نشانہ بنایا، جس میں موقع پرموجود ٓدس افراد جن میں چھ سیکیورٹی اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہو گئے. جبکہ ایک میزائل حملہ غزہ اور مصر کے درمیان زیرزمین سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا اور تیسرا حملہ بھی غزہ کے وسط میں ایک پولیس سینٹر پرہوا ہے.
بمباری کے دوران پولیس تربیتی مرکز کو بری طرح نقصان پہنچا. فلسطینی میڈیکل اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ غزہ کے الشفاء اسپتال میں دس  زخمیوں کو لایا گیا ہے. یہ تمام زخمی مغربی غزہ  میں ایک پولیس دفتر میں موجود تھے کہ اسرائیلی طیاروں نے دفتر پر بمباری کر دی.
زخمیوں کا علاج جاری ہے تاہم ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.خیال رہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں تازہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جبکہ عرب لیگ کی ذیلی کمیٹی نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل سے براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا گرین سگنل دیا ہے. حماس سمیت دیگر آٹھ فلسطینی جماعتوں نے اسرائیل سے براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں