افغانستان: بم دھماکے میں 25 مسافر ہلاک

افغانستان: بم دھماکے میں 25 مسافر ہلاک
nimrozكابل(خبررساں ادارے) افغانستان میں بدھ کی صبح سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک مسافر بس میں سوار کم از کم 25 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صوبہ نمروزکے علاقے دل آرام میں پیش آیا اور تباہ ہونے والی بس دارالحکومت کابل جا رہی تھی۔ دل آرام کا شورش زدہ علاقہ ہلمند اور فرح صوبوں کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں طالبان جنگجوؤں کا خاصہ اثر و رسوخ پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ شدت پسند متواتر سڑک میں بم نصب کرکے بین الاقوامی اور افغان افواج پر مہلک حملے کرتے رہے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں