اسرائیل نے عرب آبادی پر مشتمل ایک گاؤں کو مسمار کر دیا

اسرائیل نے عرب آبادی پر مشتمل ایک گاؤں کو مسمار کر دیا
destructionمقبوضہ بیت المقدس(ايجنسياں) اسرائیلی حکام نے صحرائے نقب میں واقع عرب آبادی پر مشتمل ایک گاؤں کو مسمار کر دیا ۔

اسرائیل حکام نے ملک کے جنوبی علاقہ میں واقع صحرائے نقب میں آبادایک گاؤں کو مسمار کر دیا ۔گاؤں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کی ملکیت ہے جبکہ اسرائیلی حکومت کے مطابق یہ ان کی اراضی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے جنوب میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار بدو عربی آباد ہیں۔اسرائیلی پولیس کا کہناہے کہ گاؤں کو عدالتی فیصلہ کے بعد مسمار کیا گیا جس کا مقدمہ دس سال سے چل رہا تھا۔
گاؤں میں کام کرنیوالی سماجی تنظیم کے ایک کارکن کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس آفیسرز بلڈوزروں کے ساتھ گاؤں میں آئے اور35گھروں کو مسمار کردیا جبکہ یہ کوئی نئی بات نہیں یہ سلسلہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں