ترکی : فوجی کمانڈروں سمیت 102 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترکی : فوجی کمانڈروں سمیت 102 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
turkey-ankaraاستنبول(ايجنسياں) ترکی کی عدالت نے دو ہزار تین میں حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش میں ملوث سینئر فوجی کمانڈروں سمیت ایک سو دو ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق استنبول کی عدالت کے جج دعوت بدر نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے اِس انتہائی اہم کیس کی پہلی سماعت کی تاریخ سولہ دسمبر مقرر کی۔ جو استنبول کے قریب جیل کے کمپلیکس کے اندر ہوگی۔ جن ایک سو دو ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ان میں پانچ حاضر سروس جرنیل، دو ایڈمرل اور کئی ریٹائرڈ عسکری کمانڈرز شامل ہیں۔
آپریشن سلیج ہیمر کے نام سے حکومت کا تختہ الٹنے کا مبینہ منصوبہ بنانے کے الزام میں کُل ایک سو چھیانوے ملزمان مقدمے کا سامنا کریں گے۔ یہ سازش مبینہ طور پر فوجی کمانڈرز کی جانب سے دو ہزار تین میں اُس وقت کی گئی جب موجودہ حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے اقتدار سنبھالا تھا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں